گلوکارہ حنا ملک کو بہترین پرفارمنس پہ خصوصی شیلڈ اور’’وائس آف پنجاب ایوارڑ‘‘دیاگیا

Published on January 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

ایوارڈ میرے لئے اعزاز ہے یہ سب میرے اللہ کا کرم ، میرے پرستاروں کی دعاؤں کا ثمر ہے حنا ملک
لاہور(یواین پی)ملک کی نامورگلوکارہ حنا ملک کو بہترین پرفارمنس پہ خصوصی شیلڈ اور’’وائس آف پنجاب ایوارڑ‘‘دیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچراور امید فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام’’سروں بھری شام‘‘کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صغری صدف اور گلوکار رفاقت علی تھے ’’سروں بھری شام ‘‘میں سنگر حنا ملک نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین موسیقی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی،اس موقع پہ انہیں ادارے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغری صدف نے بہترین پرفارمنس پہ خصوصی شیلڈ اور ’’وائس آف پنجاب ایوارڈ بھی دیا خصوصی اعزاز ملنے پر سنگر حنا ملک نے یو این پی کو بتایا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے یہ سب میرے اللہ کا کرم ،میری ان تھک محنت اور میرے پرستاروں کی دعاؤں کا ثمر ہے یہ حسین اور یادگار لمحہ مجھے مدتوں یاد رہے گا علی ذوالقرنین،فاروق باجوہ،ماجد نوز،اصغر بھٹی،زبیر چوہدری اور انتظامیہ کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ’’سروں بھری شام‘‘کو یادگار بنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy