عید الاضحی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے،این سی اوسی

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے، اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔این سی اوسی کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں، نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر رکھنے کے بجائے دو یا تین جگہوں پرکیے جائیں۔این سی اوسی نے علما اکرام سے سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز عید کا خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کریں۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے، مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog