رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ذیشان حنیف

Published on March 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

ہر آٹا پوائنٹ پر لوگوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیوں کے انتظامات کے ساتھ ساتھ 10کاﺅنٹرز بنائے گئے ہیں
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں قائم کئے گئے آٹا پوائنٹس پر تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد اہل افراد میں آٹا کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ہر آٹا پوائنٹ پر لوگوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیوں کے انتظامات کے ساتھ ساتھ 10کاﺅنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں سے 7کاﺅنٹرز مرد حضرات 2خواتین اور 1کاﺅنٹر بزرگ افراد کے لئے مختص ہے جہاں سے اہل فرد اپنا شناختی کارڈ سکین کروانے کے بعد آٹا حاصل کر سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ،دیپالپور اور رینالہ خورد میں آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہرآٹا پوائنٹ پر ایک فوکل پرسن تمام انتظامات کا نگران ہو جو لوگوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اقدامات کرے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام پوائنٹس کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور اس نقطہ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ ہمارا مقصد لوگوں کی سہولت و آسانی اور انہیں با عزت اور باوقار انداز میں مفت آٹا فراہم کرنا ہے اس سلسلہ میں ہر شخص اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کرے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق سے بڑا کوئی کام نہیں ہے اور ہم نے اپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہے پنجاب حکومت نے لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے جو قدم اٹھایا ہے اس کو ثمر آور بنانے کے لیے ہمیں بھر پور کوشش کرنا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے آٹا لینے والے لوگوں سے سنٹرز پر فراہم کی جانےو الی سہولیات سے متعلق دریافت کیا لوگوں نے مفت آٹا فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کی تحسین کی اور آٹا کی شفاف و باوقار انداز میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ اور افسران کے طرز عمل و رویہ کی تعریف کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy