ایک پر حملہ سب پر حملہ کے نعرہ پر عمل کی ضرورت

Published on July 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments


تحریر ۔رفاقت حسین
جب بھی کسی صحافی کو گرفتار کیا جا تا ہے، اس خلاف مقدمہ درج ہو تا ہے، اس پر تشدد ہو تا ہے ،اسے اغواء کیا جا تا ہے، اس کی فیملی کو ہراساں کیا جا تا ہے،اس کے بچوں کو مارا جا تا ہے تو ہم بطور صحافی”ایک پر حملہ سب پر حملہ ” کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے کے بجا ئے ایک دوسرے کے کپڑے اتارنا شروع کر دیتے ہیں کہ فلاح اس جماعت کا ترجمان ہے فلاح کا اس جماعت سے تعلق ہے،فلاح نے اتنا مال کیسے بٹور لیا ، فلاح صحافی ہے فلاح نہیں ہے جیسے جملے فیس بک اور دیگر سو شل اکائونٹس لکھ کر خود ہی جج اور خو د ہی وکیل بن جا تے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے تمام حد یں پار کر دیتے ہیں گزشتہ رات بھی ایسا ہی ہواجب صحافی عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا تو سوشل میڈیا پر فضول بحث شروع ہوگئی جو تاحال جا ری و ساری ہے، ”وکلاء برادری کی ایک بات مجھے بڑی پسند ہے کہ ان کے کسی ساتھی کے ساتھ کوئی زیادتی ہو جائے تو پورے ملک سے ایک آواز بلند ہو تی ہے،اگر کسی وکیل سے کو ئی خطا ہو بھی جا ئے تو وہ اپنے طور احتساب کرتے ہیں مگر اپنے ساتھی کو بے یارو مدد گا ر نہیں چھوڑتے اور ایک ہم ہیں کہ فوری طور پرجج بن جا تے ہیں ۔یہ تلخ حقیقت ہے کہ جب تک ہم ایک دوسرے کے کپڑے اتارتے اور تماشہ دیکھتے رہیں گے تو حکومت چا ہے ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی کی یا دور مارشل لاء ہو۔ مقدمات، الزامات ، مارپیٹ ،گر فتاریوں کا سلسلہ جاری ہے مزید بڑھے گا رکے گا نہیں، ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا ،ہم صحافیوں کے ایک دوسرے سے اختلاف اتنے بڑے نہیں ہیںکہ ختم نہیں ہو سکتے ۔ صرف” انا ” کے خول سے باہر نکلنے کی دیر ہے، تمام صحافی تنظیموں ، پر یس کلبوں کے سربرا ہان اور صحافی ساتھیوں سے التماس ہے کہ سیاست اپنی اپنی کریں کو ئی حرج نہیں، صحافی گروپوں کی حمایت اپنی مرضی سے کریں کو ئی حرج نہیں لیکن جب کسی پر برا وقت آئے تو اپنی انا پر ستی اور اپنی سیاست کو تالا لگا کر ایک آواز بن جائیں۔ اگر آج ہم نے” ایک پر حملہ سب پر حملہ ”کے نعرہ کو عملی جامہ نہ پہنایا تو کبھی ایک سیاسی جماعت ، کبھی دوسری، کبھی تیسری مارے گی ، کبھی مافیا اپنا غصہ نکالے گا اور سیٹھ تو ویسے ہی ہماری آپس کی نااتفاقی کی وجہ سے ہمیں معاشی طور پر مار رہا ہے ۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ ہمیں پاکستان اورصحافت کے چوتھے ستون کی لاج رکھنے کیلئے اتحاد کی تو فیق عطا ء فر ما ئے اگر آج ہم متحد نہ ہو ئے تو تاریخ بھی ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy