بوریوالا،خاتون کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے خاتون کے رشتہ دارکو قتل کر دیا

Published on July 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

بوریوالا(یواین پی)لاری اڈا پر مسافر بس میں خاتون کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کا خاتون کے قریبی رشتہ دار پر بہیمانہ تشدد، آہنی راڈ اورسوٹوں کے وار کرکے موقع پر ہی قتل کر دیا، آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کرم پور کا رہائشی محمد صدیق اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ لاہور سے دوران سفر بس میں ہی مظہر نامی لڑکے نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی تو خاتون کے رشتہ دارصدیق نے منع کیا جس پر مظہر طیش میں آگیا اور بورے والا پہنچتے ہی اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا لیا جنہوں نے بس رکتے ہی بس میں چڑھ کر محمد صدیق پر سوٹوں اور آہنی راڈ سے تشدد شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں محمد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مظہر سکنہ بوریوالا سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes