ایشیاکپ اور افغانستان کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

Published on August 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

لاہور (یو این پی)افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق آج پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیدیم میں منتخب کردہ اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز 22، 24 اور 26 اگست کو سری لنکا میں شیڈول ہیں جبکہ ابتدائی دو میچز کی میزبانی دمبولا اور تیسرا میچ کولمبو میں ہوگا۔دوسری جانب افغانستان کے خلاف سیریز کے فوری بعد قومی ٹیم ایشیاکپ کیلئے 30 اگست اپنی مہم شروع کریگی، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں ٹکرائیں گی۔واضح رہے کہ انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تعیناتی کے بعد سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں شیڈول سیریز کیلئے ٹیم کاانتخاب ہے اور یہ ہی ٹیم ایشیاکپ کے لیے ہوگی جبکہ سری لنکا اور بھارت کی کندیشنز میں قدرے فرق کی وجہ سے الگ الگ ٹیموں کا انتخاب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes