چین، ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چھٹے چین – عرب ممالک ریڈیو اور ٹیلی ویژن تعاون فورم کا انعقاد

Published on December 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)  چین کے شہر ہانگ چو میں چھٹا چین عرب ممالک ریڈیو اور ٹیلی ویژن تعاون فورم منعقد ہوا۔ اتوار کے روز کمیونسٹ پارٹ آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےمحکمہ اطلاعات کے سربراہ لی شو لے نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔فورم کے شرکاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں پہلی چین عرب سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے چین عرب عملی تعاون کے “آٹھ مشترکہ اقدامات” کا جو اعلان کیا تھا، وہ اس بات کی علامت ہے کہ چین عرب تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔ چین اور عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ کو چین عرب دوستی پر عمل کرنے کے لئے مزید موثر اقدامات کرنے ہوں گے، تاکہ مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دی جا سکیں ۔ فورم کے شرکاء نے کہا کہ وہ مشترکہ طور پر “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے مشترکہ اقدامات” کے نفاذ کو فروغ دیں گے اور پچاس آڈیو ویژول پروگراموں کے تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کریں گے۔فورم میں چین اور 15 عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے انتظامی محکموں کے حکام، میڈیا اداروں، آڈیو ویژول انٹرپرائزز، عرب لیگ اور عرب ریاستوں کی براڈکاسٹنگ یونین کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ۔ فورم کے دوران شرکاء نے مشترکہ طور پر چھٹے چین عرب ریڈیو اور ٹیلی ویژن تعاون فورم کے اعلامیے کو منظور کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes