حضرت پیر سید برھان علی شاہ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Published on July 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

لاہور(یو این پی)حضرت پیر سید برھان علی شاہ آف روسہ شریف مانگا رائیونڈ روڈ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا.عرس کے موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت اور دربار شریف پر حاضری دی۔ سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں چراغ،چادر پوشی،اور شاندار کبڈی میچ پر مشتمل تھی اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز،بچوں کے کھلونوں کے سٹالز اور جولیں لگائے گئے۔عرس مبارک میں صدر مرکزی پریس کلب مانگا منڈی میاں محمد الیاس،ترجمان مرکزی پریس کلب مانگا منڈی ذیشان بھٹی،عوامی لیڈر رانا عمران راٹھ،سیٹھ رضوان،رانا بلال،رانا شہزاد،ڈاکٹر اصغر،چوہدری ریاض،رانا آصف نے خصوصی شرکت کی۔عرس مبارک کے موقع پر رانا عمران راٹھ اور میاں الیاس نے حضرت بابا سید برھان علی کے مزار پر چادر پوشی بھی کی اور دعائیں خیر مانگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy