کون کہاں عید منائے گا ؟ یونی ویژن نیوز ’’یواین پی‘‘ کی خصوصی رپورٹ

Published on August 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments


صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں منائیں گے
اسلام آباد/جہانیاں(یو این پی )ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عیدالاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی بیوی کے ہمراہ عیدالاضحی لندن میں منائیں گے۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور عیدالاضحی نوڈیرو سندھ میں منائیں گے تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے خیبر پختونخوا کے علاقہ کوہستان میں عیدالاضحی منانے کا اعلان کیا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی عیدالاضحی ڈیرہ غازی خان اپنے آبائی علاقہ مظفر گڑھ میں عیدالاضحی منائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز عیدالاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عیدالاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائیں گے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عیدالاضحی لندن میں منائیں گے ،سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن،عیدالاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عیدادا کریں گے ، میں،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کراچی میں،سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام کبیروالا میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر جہانیاں ، سابق چیف سیکریٹری پنجاب چوہدری حفیظ اختر رندھاوا لاہور ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ جہانیاں ، ممبر صوبائی اسمبلی نواب زادہ عبدالرزاق نیازی خانیوال ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا کوٹ والا، سابق صوبائی وزیر خالد اقبال رندھاوا جہانیاں، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر محمد جمیل شاہ خانیوال،ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خان جہانیاں، ڈائیریکٹر انفارمیشن ریٹائرڈ سید گلزار حسین مشہدی لاہور،اپوزیشن لیڈر وحید سردار سندھو ،وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن جہانیاں ، سینئر صحافی آفتاب حسین ، ڈاکٹرماجد اسلم ،آصف جاوید،شیخ عمران سلیم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر،عامر گل ایڈووکیٹ جہانیاں میں عیدالاضحی منائیں گے۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عیدالاضحی منائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme