عازمین ”آج“جمعہ کو میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

ریاض(یواین پی) دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ دس لاکھ عازمین حج لبیک کی صداں میں منی پہنچ گئے۔ عازمین جمعہ کو میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے۔ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔عازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافرذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اورآرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورقیادت پرپابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمپنی پرپابندی زمینی حقائق کا جائزہ لینے اورخامیاں سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme