نواز شریف کیخلاف جس نے بھی سیاسی انتقام کیلئے کیسز بنائے وہ ایکسپوز ہوا،طلال چوہدری

Published on October 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ن لیگ کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے فیصل آبادمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف جس نے بھی سیاسی انتقام کیلئے کیسز بنائے وہ ایکسپوز ہوا، شہباز شریف نے احتساب سے متعلق سوال کا جامع جواب دیا، احتساب سب کا ہونا چاہئے اور ان کے اداروں کو کرنا چاہئے، نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے میں ملک کے تمام مسائل کے حل کیلئے قابل عمل حل دیں گے۔ طلال چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو عمران ریاض خان کی گمشدگی کا علم ہوتا تو وہ کیوں نہیں مانتے، ن لیگ نے آزادی صحافت کی جتنی قیمت ادا کی کوئی نہیں جانتا، ہم سیاسی قیمت ادا کر کے صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف لندن میں مسلسل ڈاکٹرز کے زیرعلاج ہیں۔مجھے علم نہیں نواز شریف واپسی سے پہلے کسی دوسرے ملک جائینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme