خیبرپختونخوااور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکےلوگوں میں خوف و ہراس

Published on May 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اس پر لوگ گھروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ آج صبح بھی خیبرپختونخوااور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور اس کی ریکٹر سکیل کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہنگو، دیر، ایبٹ آباد، چترال، سوات، خیبرایجنسی، مانسہرہ ،چارسدہ، مالاکنڈ ،لاہور اسلام آباد،جہلم ،بھکر ،میانوالی ،فیصل آبادمنڈی بہاﺅالدین گجرات،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ،اس کا مرکزپاک افغان بارڈرتھا اوراس کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، اس کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئیں ،ابھی کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes