ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز آج اور کل کھلے رہیں گے،ترجمان

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز جمعے اور ہفتے والے دن کھلے رہیں گے۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عنایت اللہ دولہ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے عید الضحی کی چھٹیوں کے دوران تمام یوٹیلیٹی سٹورز جمعے اور ہفتے کو کھلے رہینگے۔ ملک بھر کے عوام 8 اور 9 جولائی کو وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سبسڈائزڈ اشیا کے علاوہ دیگر معیاری برانڈڈ اشیا کی ایک وسیع رینج کی رعایتی نرخوں پر دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ تاکہ عوام کو عید کیلئے خریداری میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری کیلئے تمام وئیر ھاوسز اور ریجنل آفسز بھی کھلے رہینگے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہر مذہبی اور قومی تہواروں پر عوام کو بہترین رٹییل سہولتیں انکی دہلیز پر فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog