غذائی قلت ‘ وبائی بیماریاں،تھرپارکر میں 14 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے

Published on January 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,084)      No Comments

222
تھرپارکر (یو این پی) تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی بیماریوں کے بعد موسم بھی ننھی زندگیوں کے درپے ہو گیا ہے۔ چھ روز کے دوران چودہ معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب محکمہ صحت میں جعلی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سال گزر گیا لیکن تھر باسیوں کے حالات نہیں بدل سکے۔ تھرپارکر میں دو ہزار سولہ میں اب تک چودہ بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دسمبرمیں چھتیس بچے حکومتی بے حسی کی بھینٹ چڑھے۔ ان بچوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ غذائی قلت اور بیماریاں ہیں تاہم شدید سردی بھی ننھی جانوں پر موت بن کر منڈلا رہی ہے۔تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں جہاں طبی سہولتوں کا شدید فقدان ہے وہیں خوراک کے گوداموں کے منہ ابھی تک نہیں کھولے گئے جس سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔ ضلع تھرپارکر میں جہاں ایک طرف معصوم زندگیوں کو موت نگل رہی ہے تو دوسری طرف محکمہ صحت میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بیس ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں کی نشاندہی کے باوجود متعلقہ حکام ان افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی جو حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy