اوکاڑہ عید الاضحی کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ڈی پی او محمد حسن اقبال

Published on July 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی/شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انسپکٹر سیکیورٹی سے میٹنگ کے دوران عید الاضحی کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید کے ضلع اوکاڑہ میں 546مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں عید الاضحی کے 11اجتماع کھلے میدان میں ہونگے جن کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں نماز عید کے اوقات میں اوکاڑہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے۔عید الاضحی کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد، عباد ت گاہوں، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔پولیس افسران واہلکار مرحلہ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy