عوام تعاون کریں گھروں کا کوڑا کرکٹ سیو ر سسٹم میں نہ بہائیںڈپٹی کمشنرزاہد پرویز

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments


 اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ کا حالیہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ بارشوں کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر سیو ر سسٹم کو بحال رکھنے اور صفائی ستھرائی کے لئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں اس میں عوام تعاون کریں گھروں کا کوڑا کرکٹ سیو ر سسٹم میں نہ بہائیں بلکہ اسے محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے بلدیہ کی جانب سے مختص جگہوں پر پھینکیں شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں بلدیہ کا عملہ دن رات کوشاں رہے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بلا تاخیر اقدامات جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ واٹر ڈسپوزل پمپس کو لگاتار چالو حالت میں رکھا جائے انہوں نے حالیہ بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب، صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدائیت کی کہ حالیہ بارشوں کے موسم میں سیوریج لائنوں کی صفائی از حد ضروری ہے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائنوں کی صفائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی ترجیحات کی عملی تعبیر کے لئے میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ دلجمعی سے کام کریںاور صفائی ستھرائی ،سیور یج لائنوں کی بحالی ،گٹروں کے ڈھکن لگانے اور اس نو عیت کی دیگر شکایات کو فوری حل کریں اس سلسلہ میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ احساس ذمہ داری فرض شناس افسران کو فعال اور متحرک رکھتا ہے کارپوریشن کے افسران اور اہلکاران عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھناہے تاکہ میونسپل سروسز میں ہر سطح پر بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دنوں میں صفائی ستھرائی کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کارپوریشن کا عملہ اس سلسلہ میں بھر پور اقدامات کرے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں کارپوریشن سے تعاون کریں کوڑا کرکٹ ادھر ادھر پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بین میں ڈالیں تاکہ اس کو احتیاط کے ساتھ اکٹھا کر کے شہر سے باہر لے جا کر تلف کیا جا سکے ۔قبل ازیں انہوں ایل بی ڈی سی کینال روڈ پر واقع واٹرڈسپوزل کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر نسیم نے شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر کرنے ، نکاسی آب کے لئے بنائے گئے پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy