عام آدمی کیلئے پٹرول 250روپے لیٹر ہے جبکہ سرکاری گاڑیوں پر فری پٹرول کیساتھ انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے

Published on July 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

انتظامیہ، الیکشن کمیشن کی ہر مخالفت کے باوجود تحریک انصاف پنجاب کی 20 سیٹیں بھاری اکثریت سے جیتے گی: فواد چودھری
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عام آدمی کیلئے پٹرول 250روپے لیٹر ہے جبکہ سرکاری گاڑیوں پر فری پٹرول کیساتھ انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے فیصل آباد میں یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت خوداری، قومی اتحاد، سالمیت، عالمی دباؤ کے آگے کھڑے ہونے کا کوئی استعارہ ہے تو وہ صرف عمران خان ہے۔اس لیے الحمداللہ آج سارا پاکستان عمران خان کے پیچھے کھڑا ہے۔ انشاء اللہ! ہم 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے، پھر عام انتخابات کیلئے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے پٹرول 250 روپے لیٹر جبکہ امپورٹڈ حکومت کے وزراء سرکاری گاڑیوں پر فری پٹرول کیساتھ کمپین کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے لیکن پھر بھی ہم جیتیں گے، فیصل آباد میں تو مقابلہ یکطرفہ ہے۔انشاء اللہ! 22 جولائی کو ان کی حکومت پنجاب سے ختم ہو جائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ انتظامیہ، الیکشن کمیشن کی ہر مخالفت کے باوجود تحریک انصاف پنجاب کی 20 سیٹیں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ کل چیف الیکشن کمشنر کی بیوی کو پرائز پوسٹنگ دی گئی۔ کہتے ہیں ”بندہ آکھاں چوں لون پان” واسطے ہی خیال کرتا لیکن چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ کیا ذرا شرم، حیا نہیں رکھنی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک کوشدید نقصان پہنچا، حکومت نے پہلے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، گیس کی قیمت میں 325 فیصد اضافہ ہونے جا رہی ہے، ان کے وزراء سرکاری تیل پر الیکشن کمپین چلا رہے ہیں، ن لیگ ضمنی انتخابات میں ریاستی مشینری کا استعمال کر رہی ہے، یہ لوگ ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme