جدید میٹرز اور سینٹر لائزڈ بلنگ سسٹم متعار ف ہونے کا امکان

Published on October 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

06
اسلام آباد(یو این پی)  اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کے جدید میٹرز اور سینٹرلائزڈ بلنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، منصوبوں کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے حکومت پر دباوٴ کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کے نئے اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے، جبکہ سینتالیس کروڑ ڈالر مالیت کے نئے سینٹرلائزڈ بلنگ سسٹم پرعمل درآمد کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی، ذرائع کے مطابق رواں سال جنوری سے دونوں منصوبے التوا کا شکار تھے، منصوبے کے پہلے فیز میں اے ڈی بی نے اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کے جدید میٹرز کی تنصیب کے لیے چالیس کروڑ ڈالر کی پیش کش کی تھی، جسے بڑھا کر ایک ارب ڈالر کر دیا گیا، دونوں منصوبوں کی مجموعی لاگت تین ارب ڈالر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题