چین اور قازقستان اچھے ہمسایہ اور اچھے شراکت دار ہیں، چینی صدر

Published on March 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

بیجنگ (یو این پی ) چینی صدر شی جن پھنگ اور قازقستان صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے 2024 کو چین میں “قازقستان کے سیاحتی سال” کی افتتاحی تقریب پر تہنیتی پیغامات بھیجے۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور قازقستان اچھے ہمسایہ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ 2013 میں انہوں نے دورہ قازقستان کے دوران “سلک روڈ اکنامک بیلٹ” کی مشترکہ تعمیر کا انیشی ایٹو پیش کیا۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کی بنیاد پر تمام شعبوں میں تعاون میں وافر ثمرات حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی تبادلے اور سیاحتی تعاون چین اور قازقستان کے عوام کے درمیان دوستی میں اضافے کے لئے ایک پل اور روابط کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔صدر شی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال، صدر توکائیف کے ساتھ مل کر، 2024 کو چین میں قازقستان کے لئے سیاحتی سال قرار دیا تھا. امید ہے کہ دونوں ممالک سیاحتی سال کے موقع سے فائدہ اٹھا کر سیاحتی تعاون کو گہرا کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھائیں گے اور چین-قازقستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔اپنے تہنیتی خط میں صدر توکائیف نے کہا کہ قازقستان سیاحتی سال کے لئے سلسلہ وار سرگرمیوں کا اہتمام کرےگا اور دونوں ممالک کے درمیان پائدار جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی قوت محرکہ فراہم کرےگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy