وزیراعلیٰ پنجاب کی عیدالاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

Published on July 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments


لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عیدالاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازعیدکے اجتماعات کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog