مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہوئی ہے، وزیر دفاع

Published on February 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک میں اپوزیشن کے ساتھ مقابلہ ہوگا،پوری کوشش ہے ملک کو چوروں سے نجات دلائی جائے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی 18 تحصیلوں میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کامیاب ہوئی جبکہ مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں نے 3،4 سیٹیں جیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ پی ٹی آئی ختم ہو گئی لیکن تحریک انصاف دوسرے مرحلے کے لیے بھی تیاری کر رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ویلج کونسل سطح پر پارٹی کو اٹھائیں گے اور خیبر پختونخوا میں پارٹی جہاں تھی اس سے 2 قدم آگے آئے گی۔ پارٹی ورکرز کو اعتماد میں لے رہے ہیں اور مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题