ہم انشاء اللہ عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔محمد حسن اقبال

Published on July 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے کہا ہےکہ جس طرح اوکاڑہ پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پرمویشی منڈیوں، بازاروں، شاپنگ پلازوں اور عید الاضحی کی نماز اور تفریحی مقامات سمیت دیگر جگہوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی وہ قابل ستائش ہے جس پر تمام پولیس افسران وجوانوں کو شاباش دیتاہوں اور اللہ کے حضور شکربجا لاتا ہوں کہ اتنے بڑے مذہی تہوار کے موقع پر کسی بھی قسم کا کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اوکاڑہ پولیس محرم الحرام میں بھی اپنی تمام ترتوانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گئے تما م پولیس افسران نے یک زباں ہو کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes