پی ڈی ایم حکومت کی پالیساں ملک کو پتھر کے زمانے میں لے جا رہی ہیں۔میجر(ر) اسرارالحق

Published on July 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

نارووال(یو این پی)پی ٹی آئی رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت کو ملک کے انتہائی حد تک خطرناک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی پالیساں ملک پاکستان کو تباہی کے دہانے پہ لے گئی ہے غریب اور مزدور طبقہ کا جینا مرنا مشکل ہوگیا ہے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگی ہے اور عوام اپنی حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں غریب دیہاڈی دار،مزدور طبقہ اور سفید پوش آدمی غربت کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات سمیت ایل پی جی،بجلی اور تمام خوردنی اشیاء کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور حکومتی ارکان کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی۔پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ اسطرح کا ظلم آج تک کسی دور حکومت میں نہیں کیا گیا جتنی غریب آدمی کی تزلیل اس دور حکومت میں کی گئی ہے ایسے دور حکومت کو دیکھ کر پتھر کا زمانہ یاد آ جاتاہے۔پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی کا دور حکومت سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا جب عمران خان نے صحت کاڈر،غریب آدمی کے لئے وظائف اور لنگر خانے جیسے عظیم منصوبوں پہ کام کیا اور عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا ہوا تھا ان کا مزید یہ بھی کہنا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک پاکستان پہ پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اور ملک کا کسان،مزدور اور ہر مکاتب فکر کا طبقہ خوش حال ہو گا آخر میں انہوں نے عوام الناس سے پرزرو اپیل کی ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں اور پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کریں پاکستان تحریک انصاف مضبوط ہو گی تو ملک پاکستان مضبوط ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes