سینئر اداکار ندیم بیگ (آج) اپنی سالگرہ منائیں گے

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

لاہور(یواین پی) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ آج(منگل)اپنی سالگرہ منائیں گے۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں ستون کا کردار ادا کرنے والے اداکار ندیم بیگ 19جولائی 1941ء کو بھارتی صوبہ آندھرا پردیش میں پیداہوئے ان کا اصل نام نذیر بیگ تھا مگر وہ ندیم کے نام سے فلم انڈسٹری میں مقبول ہوئے۔انہوں نے اپنے کریئر کاآغاز 1967ء میں بننے والی فلم ”چکوری“سے کیا اور یہاں سے ان کی کامیابیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا۔انہوں نے اپنے وقت کی تمام مقبول ہیروئنوں کے ساتھ اداکاری کی جن میں زیبا، دیبا،شمیم آراء، ساعقہ، ممتاز، سنگیتا، کویتا، بابرہ شریف اور شبنم سمیت دیگر شامل ہیں مگر ان کی جوڑی شبنم کے ساتھ پسند کی گئی۔فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے بعدانہوں نے ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا اور درجنوں ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناضرین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy