پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Published on August 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

88
کراچی۔ ۔۔ پاکستان رینجرز سندھ نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران بند مراد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو مسلح افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اتوار کو رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بند مراد کے علاقے میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد موجود ہیں جس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 راکٹ لانچر، 4 ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے کھڈا مارکیٹ لیاری کے علاقے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کی کارروائیوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آٹومیٹک رائفل سمیت دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme