سری لنکا،نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ”آج“ ہو گی

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

کولمبو (یواین پی) سری لنکا کے نئے صدر کے انتخاب کی دوڑ میں 3 امیدواروں کے درمیان ووٹنگ آج (بدھ کو) ہو گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا کی جانب سے صدارتی امیدوارسے دستبرداری کے بعد منگل کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے، قانون ساز انورا کمارا ڈسانائیکے اور دلاس الہاپیروماصدارتی امیدوار ہیں۔گوتابایا راجا پاکسے کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم وکرما سنگھے عبوری صدر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیا صدر 2024 میں نئے انتخابات سے قبل راجا پاکسے کی مدت کے بقیہ دو سال پورے کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog