ڈونگی، ہفتہ پاپولیشن کے حوالے سے مختلف جگہوں میں فری میڈیکل کیمپ

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

ڈونگی( یو این پی)محکمہ بہبود آبادی ضلع کوٹلی نے ہفتہ پاپولیشن کے حوالے سے مختلف جگہوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے فری میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں کا چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات فراہم کی گئی موبائل سروس یونٹ کوٹلی نے گوئی جبکہ فلاحی مرکز اندرلہ کٹہیڑہ نے بھیال، فلاحی مرکز منڈی نے منڈی دھڑہ، فلاحی مرکز داتوٹ نے پٹوچھی،فلاحی مرکز موہڑہ نے موہڑہ کالونی،فلاحی مرکز ناڑا کوٹ نے ناڑا کوٹ، فلاحی مرکز اودھے شریف نے اودھے چیک،فلاحی مرکز ہولاڑ نے ہولاڑبی ایچ یو،فلاحی مرکز چوکی مونگ نے چوکی،فلاحی مرکز مجھان نے مجھان کالونی کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع بھر میں ہفتہ پاپولیشن منایا جا رہا ہے جس میں لوگوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے 18جولائی تا22جولائی تک جاری ہفتہ کے دوسرے روز فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر کے گاوں کی سطح پر آگاہی دی گئی کیمپ میں آنے والی خواتین کو جہاں لیڈی ڈاکٹر ایم ایس یو نے فری چیک کیا وہاں فیملی پلاننگ کےحوالے سے بھی مشورے دئیے گئے محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے خواتین کو دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی خواتین اگر اپنے بچوں کو دوسال تک دودھ پلائیں تو جہاں بچے صحت مند ہونگے وہاں آبادی میں مناسب اضافہ ممکن ہو سکتا ہے ہمارا ملک اس وقت آبادی میں اضافہ ہونے والے ممالک میں بہت آگے ہے آبادی میں اضافہ کنٹرول کر کے ہم دینا میں پیدا ہونے والے مختلف مسائل کا حل کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں آبادی دنیا میں ہمیشہ ایک اہم مئسلہ رہا ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو آبادی میں اس طرح کے اضافے کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے کے آگے پر کر سکتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog