ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عارف حمید شیخ کا ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

Published on February 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

28-2-2015
وہاڑی (یواین پی)ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عارف حمید شیخ نے ہمراہ جوڈیشل آفیسران ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیااور ویمن بارک ، نو عمر وارڈ ، اور جیل ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے اور اسیران کوفراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور سراہا اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل بشیر احمد خان یوسف زئی، قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید محمد انجم شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے جیل معائنہ کے دوران ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عارف حمید شیخ نے 18 ملزمان کو اگلے روز ہی متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم صادر فرمایا تاکہ اُن ملزمان کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ ہوسکے انہوں جیل انتظامیہ کے سیکورٹی انتظامات وصفائی ستھرائی کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes