دوست مزاری نے آئین توڑا ہے ان کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کاروائی کی جائے. چوہدری پرویزالہی

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں اپنی جماعت کے 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد ردعمل میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما چوہدری پرویز الہٰی 186اراکین پنجاب اسمبلی کے ہمراہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں.سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم جیت چکے تھے، پچھلے 30 سال سے اپنی پارٹی کا پنجاب کا صدر ہوں اور ہماری پارلیمانی پارٹی نے یہ فیصلہ ہم نے ایک دن پہلے کیا تھا جس میں مجھے امیدوار نامزد کیاگیا تھا اور نامزدگی کے بعد الیکشن لڑ رہا ہوں، سپریم کورٹ نے مجھے اور حمزہ کو بلا کر واضح کردیا تھا کہ صرف آپ دونوں امیدوار ہیں.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题