عمران خان آخری گیند تک ملک کے لیے کھیلیں گے، شہباز گل

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

لاہور(یواین پی) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق جو فیصلہ ہو گا ہم اسے تسلیم کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیر اعلی بنا دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے 5 بندوں کے سامنے حلف لیا غیر قانونی کام نہیں کروں گا اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کیا پرویز الہی اپنے آپ کو ووٹ ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اتوار کو عدالت کھل گئی تھی تو گزشتہ رات بھی کھلنی چاہیے تھی، اس چور کو ادھورا وزیراعلی بنانے کی کیا ضرورت تھی۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی اور پاکستان جب ترقی کی طرف گامزن ہوا تو مداخلت کی گئی۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو برتری سے کامیاب کرایا۔انہوں نے کہا کہ طے کرنا باقی ہے نرم مداخلت ہوئی تھی یا سخت مداخلت ہوئی۔ عمران خان نے بتا دیا تھا یہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہو جائے گی اور عمران خان نے قربانی دیتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes