پی ڈی ایم کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز کو بلیک میلنگ کا سامنا ہے،حماد اظہر

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

لاہور(یواین پی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری ہوئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری بیٹھی ہیں۔حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسی بینچ اور ان ہی ججز نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ اس وقت پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے حق میں نعرے مارے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog