پاکستان میں نئے فنکاروں کو موقعہ نہیں دیا جاتا:ثناء خان

Published on October 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

پاکستان میں نئے فنکاروں کو موقعہ نہیں دیا جاتا:ثناء خان
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، صرف کمی ہے تودرست ڈائریکشن کی ہے:گفتگو
لاہور(یو این پی)معروف ماڈل واداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے فنکاروں کو موقعہ نہیں دیا جاتا سالانہ ایک ہزارسے زائدہ فلمیں بننے والے ملک میں اگرصرف سپراسٹارز کو کاسٹ کرکے یا لابی سسٹم کے تحت فلمیں، ڈرامے بنائے جائیں تویہ ممکن نہیں ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بلاشبہ بہت بڑے بڑے اسٹار کام کررہے ہیں لیکن ان سپراسٹارز کی موجودگی کے باوجود نوجوان فنکاروں اورتکنیکاروں کو چانس دیا جا رہا ہے۔ سالانہ ایک ہزارسے زائدہ فلمیں بننے والے ملک میں اگرصرف سپراسٹارز کو کاسٹ کرکے یا لابی سسٹم کے تحت فلمیں، ڈرامے بنائے جائیں تویہ ممکن نہیں ہے۔ اسی لیے بہت سے فلمساز ادارے ، پروڈکشن ہاؤسز نئے چہروں کو متعارف کرواتے ہیں اور پھر انہی میں سے کچھ سپراسٹاربن جاتے ہیں۔ثناء خان نے مزیدکہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، صرف کمی ہے تودرست ڈائریکشن کی ہے۔ ہمارے ہاں’’ لابی سسٹم اورگروپ بندی ‘‘ جب تک قائم رہے گا، تب تک بہتری کے امکانات روشن نہیں ہوسکتے۔ ہمیں اب اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق فنکاروں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک بہتری کے آثار دکھائی نہیں دینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes