ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کی ایڈیٹرز کونسل کے نومنتخب ارکان سے صدر ایڈیٹرز کونسل تنویر شوکت کی سربراہی میں ملاقات

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس میں ایڈیٹرز کونسل کے نومنتخب ارکان سے صدر ایڈیٹرز کونسل تنویر شوکت کی سربراہی میں ملاقات کی۔سید محمد منیر جیلانی سیکرٹری جنرل،الحاج محمود بیگ،میاں محمد سعید،ڈاکٹر زبیر محمود،سردار عابد علیم،شاہد محمود،شکیل اصغر،یاور خلیق اور راؤ امجد اقبال بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی ان کے ایجنڈا میں سرفہرست ہے جس کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اس ضمن میں شعبہ صحافت سے وابستہ حضرات کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی سے اب تک دوماہ کے مختصر عرصہ میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے جبکہ وال بیوٹیفیکیشن کے علاوہ انڈرپاسز میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نجات دلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیٹرز کونسل کے ارکان سینئر صحافیوں سے گہرا رابطہ استوار رکھا جائے گا اور ان کی نشاندہی پر پارکنگ کے گھمبیر مسائل کے حل سمیت واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پارکنگ کمپنی کی سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کریں گے۔تنویر شوکت نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی بھرپور انتظامی کمانڈ کو سراہا۔انہوں نے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ہائی سٹریٹ کے قیام،شہر کے ایک علاقہ سے صفائی ستھرائی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے اور پارکنگ کمپنی کی طرف سے شہریوں کو مزید بہتر سروسز فراہم کرنے سمیت شہری ترقی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme