لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں سخت مشکلات کا سامنا

Published on April 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) رمضان المبارک میں ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فیصل آباد سمیت دیگر شہروں گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم رمضان میں تو شیڈول کے مطابق گیس دے دیں۔انہوں نے کہا کہ اب سحری اور افطار کی تیاری بھی مشکل ہوگئی، سلنڈر پر کھانا پکائیں گے تو اس مہنگائی میں کیسے گزارا کریں گے‘ جاری کیئے گئے شیڈول کے باوجود گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث بچے، بزرگ اور بیمار شہری پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے جبکہ دن اور رات کے دیگر اوقات میں بھی زیادہ تر گیس کی فراہمی بند رکھی جارہی ہے جس سے بچے، بزرگ اور بیمار جو روزہ نہیں رکھ سکتے ان کے لیے کھانا بنانا بھی نا ممکن ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes