نیشنل بنک مین برانچ ٹھٹھہ سرکاری ملازموں کوعیدایڈوانس تنخواؤں کی ادائیگی کرنے میں ناکام

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) نیشنل بنک مین برانچ ٹھٹھہ سرکاری ملازموں کوعیدایڈوانس تنخواؤں کی ادائیگی کرنے میں ناکام، بئینک عملے کی جانب سے سسٹم کی خرابی کا بہانا بناکر سرکاری ملازمین کو جان بھوج کر پریشان کیاجانے لگا،بئینک عملے کی جانب سے اپنے ایجنٹ مقرر،فی چیک پر 300 سے 500 تک رشوت لینا معمول بن گیا،تفصیلات کے مطابق نیشنل بئنک مین برانچ ٹھٹھہ کرپشن کا مرکز بن گیا،ہر ماہ کی پہلی تاریخوں سمیت عید ایڈوانس و دیگرتہواروں پر سرکاری ملازموں کو جان بھوج کرپریشان کیا جانے لگا،نیشنل بئنک
کے عملے کی جانب سے سرکاری و نیم سرکاری ملازمین سے رشوت لینے کے لیےاپنے خاص ایجنٹوں کو بئنک کے اندر کھڑا کیا گیا ہے جس کے ذریع ہر سرکاری ملازم کے چیک کے عیوض 300 سے 500 تک رشوت لی جانے لگی، بئنک عملے کی جانب سے رشوت نہ دینے والے ملازمین کو سسٹم کی خرابی کا بہانہ دکھاکر دو سے
تین دن کے بعد تنخوائیں دی جانے لگیں، اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کانیشنل بئنک مین برانچ کے عملے کے خلاف نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکے بئنک کا عملا ہم سرکاری ملازموں کو تنخواوں کے موقعے پر پریشان کرنےکے علاوہ ہمیں ہماری ایڈوانس سیلری لون کی مد میں ملنے والی رقم میں سےبھی 50 سے 60ہزار فریش کیس پرجبکے 30 سے 40ہزار روائیز کیس پر لیے جاتے ہیں جس کی شکایات بار بار بئنک کے اعلیٰ احکام تک پہنچائی گئی ہے مگر انکے خلاف کوئی بھی قانونی اقدام نہیں اٹھایا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہاکے بئنک عملے کی جانب سے سرکاری ملازمین سمیت دیگر کنزیومرز سے بھی بداخلاقی سے بات کرنا معمول بن گیا ہے، انہوں نے اسٹیٹ بئنک اور دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے نیشنل بئنک مین برانچ ٹھٹھہ میں کام کرنے والے عملے کی فوری انکوائری کرکے سرکاری بئنک کو ذاتی جاگیرسمجھنے والے عملے کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔
ٹھٹھہ کے قریب دم دمہ اسٹاپ پر دو ٹرکوں کا آپس میں تصادم
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے قریب دم دمہ اسٹاپ پر دو ٹرکوں کا آپس میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، دو شخص شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ٹھٹھہ سجاول روڈ پر دم دمہ اسٹاپ پر دو مختلف سمتوں سے آنے والی ٹرکوں کا آپس میں تصادم ہوگیا،تصادم کے نتیجے میں چھتوچنڈ کا رہائشی امیر بخش ہیجب جاکھرو موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا جبکے دو زخمیوں ایازعلی جاکھرو،عرفان لغاری شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال مکلی پہنچایاگیا، ہلاک ہونے والے امیر بخش کی لاش کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد
ورثاء کو دیدیا گیا جبکے شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد کراچی رفرکردیا گیا۔
ملا زمین کی ماہانہ تنخوائیں اور عید ایڈوانس نہ ہوسکی، ملازمین پچھلے ایک ماہا سے فاقہ کشی پر مجبور
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ایڈمنسٹریٹر کے تبادلے کےبعد میونسپل کمیٹی کی چارج ای ڈی سی 1 عمران خواجہ کے ہاتھ میں آنے کےبعد میونسپل کمیٹی کے ملا زمین کی ماہانہ تنخوائیں اور عید ایڈوانس نہ
ہوسکی، ملازمین پچھلے ایک ماہا سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے،تفصیلات کےمطابق واٹر کمیشن چئرمین امیر حانی مسلم کی جانب سے شہر میں پانی کی عدم دستیابی اور واٹر سپلائے میں ناقص صفائی کے باعث سابقہ ایڈمنسٹریٹر نظیرخلیفو سے ٹھٹھہ کی ایڈمنسٹریٹر کی چارج لیکر ای ڈی سی 1 عمران خواجہ کےحوالے کردیا جس کے بعد ٹھٹھہ شہر میں پانی کی قلت اور بھی شدت اختیارکرگئی ہے، دوسری جانب میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ملازمین کی پچھلے ایک ماہاسے تنخوائیں بند کردی گئیں ہیں جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے عید
ایڈوانس کے طور پر آنے والی تنخوائیں بھی تاحال نہیں مل سکی ہیں، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا کہنا ہے کے ہمارے گھروں میں فاقےشروع ہوگئے ہیں مگر ای ڈی سی 1 ہماری تنخوائیں کرنے کو تیار نہیں، انہوںنے ڈی سی ٹھٹھہ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کے ہمیں ہماری رکی ہوئیں تنخوائیں جلد از جلد دی جائیں تاکے ہم بھی اپنے بچوں کے ساتھ عیدکی خوشیاں منا سکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog