پاکستان میں دو آئین نہیں چلیں گے،بلاول بھٹو

Published on July 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں دو آئین بالکل نہیں چلیں گے، پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے اور ہم فیصلہ کریں کہ کتنے ججز بیٹھیں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں دو پاکستان ہیں، پہلے نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی رضامندی کے بغیر رکن کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا پھر دوسرے میں کہا گیا کہ رکن کا ووٹ شمار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے کردار کا دفاع کریں، ان کا کام نہیں کہ وہ (عدالت)آئین میں ترمیم لیکر آئیں، اس مسئلے کو جب تک ہم حل نہیں کریں گے پاکستان جمہوری ملک نہیں بنے گا۔ بلاول نے کہا کہ جس طرح عدالت نے حکومت کا مطلب کابینہ کہا، اسی طرح سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں بلکہ تمام عدالت ہے، جس کا کام انصاف پر مبنی فیصلے اور قوانین پر عمل درآمد کروانا ہے۔وفاقی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اب وقت ہے کہ عدالتی اصلاحات کیلیے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے اور ہم فیصلہ کریں کہ بینچ میں کتنے ججز بیٹھیں گے، اعلی عدلیہ فیصلہ سناتی ہے تو بسم اللہ، لیکن تمام ججز کو بیٹھنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题