ہمیں نئے اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھنا ہوگا، عبوری چیف سلیکٹر

Published on January 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

کراچی(یواین پی)عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 130 سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی انتخاب کیلیے زیرغور نہیں آئیں گے۔ عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 130 اور 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے کم والے کھلاڑی انتخاب کے لیے زیرغور نہیں آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں نئے اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھنا ہوگا، پاکستان میں پچز کی ساخت میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے، اگر وہ تبدیل نہ کی گئیں تو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی پچز پر کیا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme