سپریم کورٹ آف پاکستان نے جو فیصلہ کیا ہے قوم کی امنگوں کے عین مطابق کیا ہے۔ اسرارالحق

Published on July 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

نارووال(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف نارووال کے رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جو فیصلہ کیا ہے قوم کی امنگوں کے عین مطابق کیا ہے۔لوگوں کی جمہوریت کے ساتھ جو سوچ ہے،جمہوریت کے ساتھ جو آس ہے، وہ دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔ اللہ کرے یہ فیصلہ پاکستان کے لیے استحکام کا فیصلہ ہو اور پاکستان کو صحیح اسلامی قلعہ بنانے کی نوید ثابت ہو اور سچ کی اس فتح پر میں بطور خاص محترم عمران خان صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور چودھری پرویز الٰہی و دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جو بڑی جرآت کے ساتھ بڑے سیاسی تدبر کے ساتھ عمران خان صاحب کے قافلے کے ساتھ جمے رہے اور عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے مددگار ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں ہماری تمام کوششیں ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں اللہ کرے وطن عزیز پاکستان اسی طریقے سے آگے بڑھے جس طریقے سے عمران خان گورنمنٹ کے اندر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes