قومی سلامتی کوداؤ پر لگا کر ایک مجرم کو ناجائز چھوٹ دی جا رہی ہے،شازیہ مری

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

کراچی(یواین پی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور ترجمان پی پی پی پارلیمنٹیرینزشازیہ عطا مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کاممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے، اب غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیئے کیونکہ کہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ریکارڈ سے ثابت ہو چکا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عمران خان کو ساڑھے سات ملین امریکی ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ 8 سال سے تاخیر کاشکار ہے۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سربراہ پر تنقید کرتے کہنا تھاکہ قومی سلامتی کوداؤ پر لگا کر ایک مجرم کو ناجائز چھوٹ دی جا رہی ہے اور اس لاڈلے مجرم کو چھوٹ دینے کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں،ایک طرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ان کے والد کو نااہل قرار دیا گیا جبکہ عمران خان نے انتخابات کے دوران سچ چھپایا اور لگاتار جھوٹ بولا مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کرتے کہاکہ قومی سلامتی، ملکی مفاد اور انصاف کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد سے جلد سنایا جائے اورفارن فنڈنگ کیس میں مزید تاخیر قومی سلامتی کو داو پر لگانے کے مترادف ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ تمام غیر قانونی فنڈنگ کی رقم بحق سرکار ضبط کی جائے اور الزام عائد کرتے کہا پی ٹی آئی کی فنانس کمیٹی نے ملازمین کے ذریعے ملک اور بیرون ملک چندا اکٹھا کیا اور یہ جرم عمران خان اور عارف علوی کی ایما پر کیا گیا اور اب پی ٹی آئی شور مچا کر فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے بچ نہیں سکتی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题