جب دین مصطفی تخت پر آئے گا تو تمام امتیازات ختم ہوجائیں گے۔حاجی افضال احمد مہیس

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

قومی دولت لوٹنے والوں کو جیل میں پروٹوکول دینے سے کبھی لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری نہیں ہو گی
نارووال(یو این پی)معروف سیاسی و سماجی شخصیت،رہنماء تحریک لبیک پاکستان پی پی 49حاجی افضال احمد مہیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی بقاء نظام مصطفی کے عملی نفاذ میں ہے تحریک لبیک پاکستان دین اسلام کو تخت پر لانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی نظام عدل کے نفاذ کے لیے عملی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے غریب کاجینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں وزیروں مشیروں اور تمام اداروں کے جملہ افسران کی تنخواہیں لاکھوں میں اور مرحات کروڑوں میں اور پروٹوکول کی صورت میں حکومتی مشنری کو بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جب دین مصطفی تخت پر آئے گا تو تمام امتیازات ختم ہوجائیں گے ہر آدمی کو برابر کے حقوق اسکی دہلیز پر دیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کو جیل میں پروٹوکول دینے سے کبھی لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری نہیں ہوسکے گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题