مستحکم حکومت آنے تک معاشی بحران ختم نہیں ہوگا۔ عمران خان

Published on August 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں اور ہر چیز مزید مہنگی ہونے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران ارکان اسمبلی نے ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم حکومت آنے تک معاشی بحران ختم نہیں ہوگا کیوں کہ مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں اور ہر چیز مزید مہنگی ہونے والی ہے۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے یوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں کیوں کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes