تحریک انصاف نے اے این پی کی ایک اور وکٹ گرا دی

Published on May 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

پشاور(یو این پی) سابق ایم پی اے اورنگزیب خان کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ پہلی بار لوگ جانے والی حکمران پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی چیز کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ لوگ جانے والی حکمران جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔ 2018ء کے انتخابات میں جیت پاکستان تحریکِ انصاف کی ہو گی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے اورنگزیب خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے جب بنی تو صورتحال مختلف تھی۔ متحدہ مجلس عمل نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں کیا کیا؟ ہم نے سود پر پابندی لگائی اور علماء کیلئے وظائف مقرر کئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes