ثابت ہوگیا کہ عمران خان خارجی ایجنڈے پر کام کررہا تھا، نواز شریف

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

لندن(یواین پی) مسلم لیگ (ن )کے قائد می نواز شریف نے حکومت اور تمام اتحادی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی چوری سامنے آنے کے بعد اِس فتنے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،عمران خان خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا، یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، جتنی جلد ممکن ہو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان خارجی ایجنڈے پر کام کررہا تھا، اٴْس نے ملکی سیاست، معیشت اور معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی چوری مکمل شواہد اور حقائق کے ساتھ ثابت ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے سخت ردعمل میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی، اس کیس کی تفتیش اور کارروائی 8 سال تک ہوتی رہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 8 سالہ جدوجہد اور تفتیش کے بعد یہ رپورٹ قوم کے سامنے آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme