ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہیں گی

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

033
اسلام آباد(یو این پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہیں گی،اگلے دو روز میں سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج رات اورکل،حیدرآباد،میرپورخاص،ٹھٹہ،بدین اور سجاول میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے،گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش منڈی بہاوٴالدین میں تہتر ملی میٹرریکارڈ کی گئی،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت،مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی،اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیراختیارکریں،گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی دالبندین اور سکھر میں پڑی،جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy