برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز اور آسٹریلیا کو 2 وکٹیں درکار

Published on December 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 876)      No Comments

index
برسبین (یو این پی) برسبین ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پانچویں اور آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز اور آسٹریلیا کو 2 وکٹیں درکار ہیں، 490 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اسد شفیق کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنا لئے، اظہر علی 71 ، یونس خان 68 اور محمد عامر 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسد شفیق کی 100 رنز پر مزاحمت جاری ہے۔ مچل سٹارک اور جیکسن برڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 490 رنز کے تعاقب میں 70 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اظہر علی 41 اور یونس خان صفر پر ناٹ آؤٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ میں 91 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا سکور 145 تک پہنچا دیا، اظہر علی تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 71 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، مصباح الحق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز بناکر جیکسن برڈ کا نشانہ بن گئے۔ 173 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی جب یونس خان غیر ضروری سٹروک کھیلتے ہوئے نیتھن لائن کی گیند پر سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 65 رنز بنائے۔ سرفراز احمد پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بنانے کے بعد مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اس موقع پر اسد شفیق اور محمد عامر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 92 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 312 تک پہنچا دیا، محمد عامر نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 48 رنز بنا کر جیکسن برڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وہاب ریاض نے بھی اسد شفیق کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے 66 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا سکور 378 تک لے گئے، وہاب ریاض آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 30 رنز بناکر جیکسن برڈ کی گیند پر سلپ میں سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنا لئے اور اسے جیت کیلئے مزید 108 رنز درکار ہیں۔ اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ مچل سٹارک اور جیکسن برڈ نے تین، تین جبکہ نیتھن لائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy