ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

Published on August 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج ہفتہ کے روز سے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 سے 9 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ 10سے 13 اگست کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخواہ ، سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题