لوڈشیڈنگ سے لاہور کے عوام بجلی اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، بیگم بیلم حسنین

Published on April 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments


لاہور(یو این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لاہور کے عوام بجلی اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہورہے ہیں ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پینے کے صاف پانی ،بجلی ،صحت وتعلیم اور امن وامان جیسی بنیادی انسانی ضروریات کیلئے ترس رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی کرپشن کی دولت کو بچانے میں مگن ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ لاہورکی گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے بھری پڑی ہیں ،شہرگندے پانی کا وینس بن چکا ہے اورڈرامہ شریف کراچی میں جاکرکہتا ہے کراچی کونیویارک بنادیں گے انہیں شرم آنی چاہیے وہ کراچی والوں کوجھوٹے خواب دکھانے کے بجائے پہلے اپنے حلقے کی حالت تو نہیں بدلیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلی پنجاب کے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے سارے دعوے کرپشن کے گندے پانی میں بہہ گئے ہیں ان کی ’’لوڈشیڈنگ ختم کرنے اورکراچی کونیویارک بنانے والی پھکی‘‘ بسوں میں توفروخت سکتی ہے لیکن باشعور عوام میں نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog