انعام بٹ نے جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کامن یلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انعام بٹ نے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy