سعودی عرب ، خلیجی ممالک میں آج جبکہ یورپ امریکہ اور برطانیہ میں عید الفطر کل منائی جائیگی

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

news-1437073643-9035_large
اسلام آباد (یواین پی ) یورپ امریکہ اور برطانیہ میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ان ممالک میں عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ منائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، کویت ،خلیجی ممالک سمیت دنیا کے متعدد ممالک عید الفطر آج بروز جمعہ المبارک منا رہے ہیں لیکن یورپ ، امریکہ ، عراق ، بنگلہ دیش ، عمان اور برطانیہ میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہاں عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ منائی جائے گی ۔ یاد رہے برطانیہ میں سنٹرل مسجد کی جانب سے عید منانے کا اعلان کر دیا گیا جبکہ مرکزی جماعت اہل سنت نے عید نہ منانے کا اعلان کیا ہے اور وہاں مسلمان اس تذبذب کا شکار ہیں کہ وہ عید الفطر کس کے ساتھ منائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes