پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن ہفتہ کو منایاجائیگا

Published on May 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 844)      No Comments

777
فیصل آباد ۔۔۔۔دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھر میں بھی 17 مئی (ہفتہ) کو بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر /ہائپرٹینشن) کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔مذکورہ دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت ، انٹرنیشنل ہائپر ٹینشن ایسوسی ایشن، حکومت پاکستان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، محکمہ صحت حکومت پنجاب، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے اشتراک سے تمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا جس سے ماہرین طب خطاب کریں گے۔ مذکورہ دن منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور حفاظتی و تدارکی اقدامات سے آگاہ کرناہے۔ مذکورہ دن کے موقع پر فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین طب صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کامفت طبی معائنہ کریں گے اور انہیں مشوروں سمیت مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی اس موقع پرکولیسٹرول، شوگر اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ ایف آئی سی کے قیام کے بعد دوسری بار ہسپتال میں ہائپرٹینشن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ماہرین طب نے اے پی پی کو بتایا کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپرٹینشن کے عالمی دن کے موقع پر مریضوں کو مشورے اور لٹریچر کی فراہمی بھی کی جائے گی تاکہ وہ ان پر درج ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موذی امراض سے بچ سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy